چین میں صوتی حملوں کا خدشہ‘ امریکہ کی شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت

واشنگٹن (آن لائن) امریکی وزراتِ خارجہ نے اپنے عوام کو چین میں غیر معمولی صوتی یا نظر کے مسائل کے بارے میں محتاط رہنے کے تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی پراسرار صورتحال میں انہیں آگاہ کریں۔ امریکی خارجہ وزارت نے عملے کے ایک ملازم کی مشتبہ صورتحال کے بعد یہ انتباہ جاری کیا ہے۔ انھوں نے تیز اور مشکوک، لیکن غیر معمولی آواز اور دباؤ کی شکایت کی۔امریکی سیکرٹری خارجہ مائیک پومپے نے کہا کہ یہ معاملہ کیوبا میں امریکی سفارت خانے پر کیے گئے سانک حملے سے ملتا جلتا ہے۔چین اور امریکہ کے درمیان تعلقات حالیہ دنوں میں کشیدہ ہوئے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی جنگ کا خطرہ ہے۔

ای پیپر دی نیشن