ٹیکساس میں پاکستانی قونصل جنرل کی ڈاکٹرعافیہ سے جیل میں ملاقات

May 25, 2018

ٹیکساس(این این آئی)امریکی ریاست ٹیکساس میں تعینات پاکستانی قونصل جنرل عائشہ فاروقی کی ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے جیل میں ملاقات کے بعد ان کی موت کے حوالے سے افواہیں دم توڑ گئیں۔ذرائع کے مطابق عائشہ فاروقی اور عافیہ صدیقی کی ملاقات 2 گھنٹے تک جاری رہی، جو گزشتہ 14 ماہ میں ہونے والی چوتھی ملاقات ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق قونصل جنرل عائشہ فاروقی کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ سے متعلق افواہیں بے بنیاد ہیں۔واضح رہے کہ حال ہی میں سوشل میڈیا پر امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی موت سے متعلق خبریں گردش کر رہی تھیں۔اس حوالے سے عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ کا کہنا تھا کہ وہ اپنی بہن کی زندگی اور صحت سے متعلق کسی خبر کی تصدیق نہیں کرسکتیں۔

مزیدخبریں