کوٹ ادو( خبر نگار) منصفانہ اورغیرجانبدارانہ انتخابات کے لئے بلدیاتی اداروں کو معطل کرنے کا امکان، باخبرذرائع کے مطابق ملک میں عام انتخابات جولائی میں متوقع ہیں جن کو صاف شفاف اور منصفانہ بنانے کے لئے بلدیاتی اداروں کو تحلیل کرکے یا عارضی طورپرمعطل کرنے کی تجویز زیرغورہے جس کے تحت نگران حکومتوں کے قیام کے ساتھ ہی ان اداروں کے سربراہان کے اختیارات ختم کئے جانے کاقوی امکان ہے کیونکہ ان اداروں کے سربراہان کاتعلق مختلف سیاسی پارٹیوں سے ہے جو اپنے سرکاری اختیارات سے الیکشن پراثراندازہوسکتے ہیں، اس دوران بلدیاتی ادروں کاچارج سرکاری افسران سنبھال لیں گے اور ان اداروں کاآڈٹ بھی کیاجائے گااورسرکاری ریکارڈ کی مکمل چھان بین ہوگی،بلدیاتی اداروں کے متعلق حتمی اعلان 30مئی تک متوقع ہے،معطلی کی اطلاعات کے ساتھ بلدیاتی اداروں میں کھلبلی مچ گئی ہے اورتمام منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جا رہا ہے اور سرکاری ریکارڈ اور فائلوں کو مکمل کیا جا رہا ہے۔
غیرجانبدارانہ انتخابات کیلئے بلدیاتی اداروں کو معطل کرنے کا امکان
May 25, 2018