اسلام آباد ( وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ممبئی حملوں کے حوالے سے نواز شرےف کے بےان پر کاروائی کے لےے دائر درخواست پر پےمرا کو دوبارہ نوٹس جار ی کرتے ہوئے جواب طلب کرلےا ہے عدالتی کاروائی شرو ع ہوئی تو درخواست گزار رائے تجمل اےڈووکےٹ ذاتی حیثےت مےں عدالت مےں پےش ہوئے اور عدالت سے استدعا کی کہ عدالتی نوٹس کے باوجود پےمرا نے جواب داخل نہےں کرواےا عدالتی استفسار پر ڈی جی اےف آئی اے کی جانب سے عدالت کو بتاےا گےا کہ آئندہ سماعت پر عدالت مےں جواب داخل کروائےں گے عدالت نے پےمرا کو دوبارہ نوٹس جار ی کرتے ہوئے کےس کی سماعت 5جون تک ملتوی کردی ہے درخواست مےں استدعاکی گئی ہے کہ نواز شریف نے اپنے حلف سے غداری کی ہے یہ آئین شکنی کا بھی معاملہ ہے گزشتہ سماعت میں عدالت نے نواز شریف، ڈی جی ایف آئی اے، چیرمین پیمرا اور چیرمین پی ٹی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا تھا درخواست گزار نے استد عا کی ہے کہ ریاست کے خلاف بیان پر نواز شریف کے خلاف کاروائی کے لیے ایف آئی اے کو حکم دے پیمرا کو نواز شریف کی تقاریر نشر کرنے پر پابندی لگانے کا حکم دیا جائے. دریں اثنا اسلام آباد ہائی کورٹ نے نوازشریف کی عدلیہ مخالف تقاریر کے حوالے سے عدالتی فےصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپےل بھی مسترد کردی ہے عدالت نے پاکستان عوامی تحرےک کے رہنماخرم نواز گنڈاپور کی جانب سے دائر درخواست خارج کرتے ہوئے سنگل بنچ کے عدالتی فےصلے کو برقر اررکھا ہے کےس کی سماعت عدالت عالےہ کے جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس مےاں گل حسن اورنگزےب پر مشتمل بنچ نے کی پاکستان عوامی تحریک کے رہنما خرم نواز گنڈاپور کی جانب سے مخدوم نیاز انقلابی ایڈووکیٹ اور ابرا الحق ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے فاضل جسٹس نے رےمارکس دےتے ہوئے کہا کہ جب کوئی کیس پہلے سے ہی عدالت مےں زیر سماعت ہو تو اس کیس کے معاملے پر کوئی بات یا تبصرہ نہیں کیا جا سکتا سنگل بنچ نے خرم نواز گنڈا پور کی درخواست خارج کردی تھی جس کے خلاف درخواست گزار نے انٹرا کورٹ اپیل دائر کی تھی فاضل عدالت نے درخواست خارج کرتے ہوئے سنگل بنچ کے فےصلے کو برقرار رکھا ہے۔
جواب طلب