سندھ کے وزیرٹرانسپورٹ نے سرکلر ریلوے ٹرین چلانے سے انکارکردیا

May 25, 2019

کراچی( نوائے وقت رپورٹ)سندھ کے وزیرٹرانسپورٹ اویس شاہ نے کراچی سرکلرریلوے ٹرین چلانے سے انکارکردیا ہے اور کہاہے کہ ریلوے وفاقی حکومت کا سبجیکٹ ہے سندھ کا نہیں ہے،سرکلر ریلوے وفاق نے چلانا ہے۔ وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد کی جانب سے کراچی سرکلرٹرین چلانے کی ذمہ داری سندھ حکومت پرعائد کیے جانے کے بعد اپنے جوابی بیان میں سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ اویس شاہ کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر سندھ حکومت ریلوے ٹریک سے تجاوزات ہٹارہی ہے کراچی سرکلر ریلوے وفاق نے چلانا ہے اورکے سی آر مکمل کرکے وفاق نے سندھ حکومت کے حوالے کرنا ہے۔ اویس شاہ نے کہاکہ کراچی سرکلر ریلوے وفاق مکمل کرکے دے گا تو پھر سندھ حکومت اسے چلانے کو تیار ہے ۔انہو ںے کہاکہ سندھ حکومت نے پہلے ہی کہا تھا کہ شیخ رشید کے ہوتے کے سی آر مکمل نہیں ہوسکتا، شیخ رشید نے ابھی تک بیانات کے سوا کچھ نہیں کیا۔ٹرینوں کا نظام پہلے سے خراب ہوتا جارہا ہے۔

مزیدخبریں