نجی ٹی وی پر نشر ہونے والی جسٹس (ر) جاوید اقبال سے متعلق خبر جھوٹ ہے: نیب

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) نیب نے نجی ٹی وی پر نشر کی جانے والی چیئرمین جاوید اقبال سے متعلق خبر کی سختی سے تردید کر دی ہے۔ اعلامیے کے مطابق نجی چینل کی خبر جھوٹ پر مبنی پروپیگنڈا ہے۔ یہ ایک بلیک میلرز کا گروپ ہے جس کا مقصد نیب اور چیئرمین نیب کی ساکھ مجروح کرنا ہے۔ اعلامیے میں بیان کیا کہ ادارے نے تمام دبائو اور بلیک میلنگ کو پس پشت رکھتے ہوئے اس بلیک میلر گروہ کے دو افراد کو نہ صرف گرفتار کیا بلکہ ریفرنس کی بھی منظوری دی ہے۔ نیب کے مطابق بلیک میلر گروپ کے خلاف ملک کے مختلف حصوں میں 42 ایف آئی آر درج ہیں۔

ای پیپر دی نیشن