پشاور (نوائے وقت رپورٹ) ایف آئی نے پشاور کے باچا خان انٹرنیشنل ائرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی واقعات میں ملوث مولوی محمد نبی کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق باچا ائر پورٹ پر کاررورائی کرتے ہوئے دہشت گردی کے واقعات میں ملوث مولوی نبی کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار دہشت گردی کے واقعات میں سی ٹی ڈی کو مطلوب تھا مولوی نبی سعودی عرب جانے کی کوشش کر رہا تھا جس کا نام ای سی ایل میں شامل تھا مولوی نبی کا تعلق قبائلی ضلع اورکزئی سے ہے جسے مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
دہشتگردی میں ملوث مولوی محمد نبی سعودی عرب بھاگتے ہوئے پشاور ائرپورٹ سے گرفتار
May 25, 2019