الیکشن میں شکست: راہول گاندھی کا پارٹی سربراہی چھوڑنے کا امکان

نئی دہلی (نیٹ نیوز، بی بی سی، این این آئی )بھارتی لوک سبھا انتخابات 2019 میں ناکامی کے بعد انڈین نیشنل کانگریس کے رہنما راہول گاندھی کو شکست خوردہ امیدواروں کے استعفے موصول ہونے لگ گئے جبکہ ان کی جانب سے بھی پارٹی صدارت چھوڑنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بڑی تعداد میں گانگریس کے رہنما اپنی پارٹی رکنیت سے استعفیٰ دے رہے ہیں۔ان استعفے دینے والے رہنماؤں میں بولی ووڈ اداکار راج ببر بھی شامل ہیں جو اتر پردیش میں کانگریس کے ریاستی سربراہ بھی تھے۔دوسری جانب انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ پارٹی کی سینٹرل کمیٹی کے اجلاس کے دوران راہول گاندھی بھی اپنا استعفیٰ پیش کردیں گے۔ بی جے پی نے مجموعی طور پر 300 سے زائد نشستیں حاصل کرلی ہیں اور وہ تنہا حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی ہے جس پر لوک سبھا انتخابات میں کامیابی پر پورے بھارت میں جشن منایا گیا۔

ای پیپر دی نیشن