سپریم کورٹ میں عدالتی تاریخ کی پہلی ای کورٹ سسٹم کی ریہرسل

اسلام آباد(اعظم گِل سے)سپریم کورٹ میں عدالتی تاریخ کی پہلی ای کورٹ سسٹم کی حتمی ریہرسل کر لی گی ہے کمرہ عدالت نمبر ایک میں پہلی ای کورٹ کا باقاعدہ عملی مظاہرہ کیا گیا چیف جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے خصوصی طور پرکمرہ عدالت نمبر ایک میں براجمان ہوکر عدالت میں نصب سسٹم کو چلا کر دیکھا اور سپریم کورٹ کراچی رجسٹری سے وڈیولنک کے ذریعے رابطہ کیا گیا، کمرہ عدالت میں موجود سٹاف اور عملے نے ای کورٹ سسٹم کی باضابطہ ریہرسل کی، اس عمل کے دوران کراچی میں موجود سٹاف کے ساتھ فاضل ججز نے بات چیت کی، واضح رہے کہ پاکستان کی عدالتی تاریخ میں پہلی دفعہ چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید خان کھوسہ نے زیر التوامقدمات مقدمات کو نمٹانے اور غیر ضروری التوا کا راستہ روکنے کے لیے ای کورٹ سسٹم متعارف کروایا ہے جسکا باضابطہ آغاز 27 مء بروز پیر کو ہوگا، چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ پہلی دفعہ ای کورٹ کے ذریعے مقدمہ کی سماعت کرے گا، وکیل سپریم کورٹ کراچی رجسٹری سے اسلام آباد میں بیٹھے بنچ کے سامنے دلائل دینگے۔

ای پیپر دی نیشن