حکومت کی رانا تنویر کو چیئرمین پی اے سی بنانے پر آمادگی

اسلام آباد (محمد نواز رضا) باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے حکومت پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما رانا تنویر حسین کو میاں شہباز شریف کی جگہ پارلیمنٹ کی پبلک اکائونٹس کمیٹی کا چیئرمین بنانے پر آمادہ ہو گئی سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور قومی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر شاہ محمود قریشی نے اس سلسلے میں وزیر اعظم عمران خان سے بات کر لی ہے اور انہوں نے گرین سگنل دے دیا ہے پارلیمنٹ کی پبلک اکائونٹس کمیٹی کا اجلاس آئندہ بدھ یا جمعرات کو طلب کیا جا رہا ہے جس میں میاں شہباز شریف کا استعفا پیش کر دیا جائے گا ان کی جگہ رانا تنویر حسین کو پبلک اکائونٹس کمیٹی کا نیا چیئرمین منتخب کر لیا جائے گا ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے پبلک اکائونٹس کمیٹی کے چیئرمین کی تبدیلی کے معاملہ پر پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید شاہ سے بات کر لی ہے جنہوں نے اس سلسلے میں بلاول بھٹو زرداری کو اعتماد میں لے لیا ہے

ای پیپر دی نیشن