امریکہ گورنر ز کی وائٹ ہائوس کی تجارتی پالیسی پر تنقید

واشنگٹن(اے پی پی)چین امریکا گورنرز فورم امریکی ریاست کینٹکی کے شہر لیکنٹن میں منعقد ہوا۔ فورم میں شریک کینٹکی اور واشنگٹن ریاستوں کے عہدے داروں نے فورم کے دوران میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکی حکومت کی تجارتی پالیسی پرتنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ امریکاکی موجودہ تجارتی پالیسی سے پیدا ہوانے والی غیر یقینی سے امریکی معیشت کو نقصان پہنچے گا۔ انہوں نے دوسری ریاستوں سے چین کے ساتھ مزید تعاون کا مطالبہ کیا۔ریاست کینٹکی کے گورنر ماٹ بیون نے کہا کہ پالیسی کی غیر یقینی سے امریکی کاروباری اداروں کی سرمایہ کاری مصیبت میں پھنس گئی ہے۔ریاست واشنگٹن کے ڈپٹی گورنر سائرس حبیب کا کہنا تھا کہ ریاست واشنگٹن چین کے لئے برآمدات کے لحاظ سے ایک بڑی ریاست ہے اس لئے ہمارے بہت زیادہ کاروباری ادارے نقصان اٹھا رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن