الاسکا(اے پی پی) امریکی ریاست الاسکا کے الیوتیا ن جزیرے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ، جن کی شدت ریکٹر سکیل پر 6.1 ریکارڈ کی گئی۔ امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کامرکز اماتگنک جزائر سے تقریبا 55 کلو میٹر دور مشرق میں 27.9 کلو میٹر کی گہرائی میں تھا۔ زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصانا ت کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔