کھٹمنڈو(آئی این پی) نیپالی پولیس نے جعلی بھارتی کرنسی رکھنے کے الزام میں 3پاکستانیوںسمیت 5افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نیپالی پولیس نے جمعہ کو یونس میاں انصاری سمیت 3پاکستانیوں اور 2نیپالی باشندوں کو 7.5کروڑ جعلی بھارتی کرنسی کے ساتھ تھریھباون انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے گرفتار کیا ہے ۔نیپالی پولیس کے ترجمان ڈپٹی انسپکٹر جنرل بشوراج پوکھرال کا دعویٰ ہے کہ گرفتار کیے گئے لوگ قطر سے نیپال پہنچے تھے لیکن انکے پاسپورٹوں سے پتہ چلتا ہے کہ انھوں نے اپنا سفر پاکستان سے شروع کیا تھا۔
جعلی بھارتی کرنسی رکھنے کاالزام، 3پاکستانیوں سمیت 5افراد گرفتار:نیپالی پولیس کادعویٰ
May 25, 2019