لاہور(نمائندہ خصوصی) لاہورمختلف مقامات پر آگ لگنے سے لاکھوں روپے کا سامان جل گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہواتفصیلات کے مطابق کشمیری بازار میں کپڑے کی دکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس پر ریسکیو کی ٹیموں نے امدادی کارروائیوں کے بعد قابو پالیا، ریسکیو کے مطابق کپڑے کی دکان دو منزلوں پر مشتمل تھی تاہم ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ریسکیو کی پانچ سے زائد گاڑیوں نے امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے ڈیڈھ گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔دوسری جانب یوحنا آباد کے علاقہ میں گیس کا سلنڈر لیک ہونے کے باعث گھر میں آگ بھڑک اٹھی ریسکیوٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا ،تاہم دونوں واقعات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
دومختلف مقامات پرآگ لگنے سے لاکھوں روپے کا سامان جل گیا
May 25, 2019