لاہور ( نمائندہ خصوصی)ریس کورس تھانہ میں چیک ڈس آنر کاملزم تھانے سے فرار ہونے پر 3 پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، تفصیلات کے مطابق چیک ڈس آنر کے کیس میں ملزم مسعود کو بورے والا سے گرفتار کیا گیا تھاملزم مسعود احمد کے ساتھی شہزادہ خرم مجید سمیت چار افراد تھانہ آئے اور چکمہ دیکر ملزم مسعود احمد کو لیکر فرار ہوگئے ملزم کے فرار ہونے پر انچارج انویسٹی گیشن سول لائن کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا مقدمہ میں نامزد اہلکاروں میں طیب،طارق اور حسنین شامل ہیں ایف آئی آر کے مطابق طیب، طارق اور حسنین نے فرائض میں غفلت برتی جس سے ملزم فرار ہوا۔
تھانہ سے ملزم فرارہونے پر3پولیس اہلکارسمیت 7افرادکیخلاف مقدمہ
May 25, 2019