آئی جی پنجاب کی زیرصدار ت آر پی او ڈی پی او ویڈیولنک کانفرنس

لاہور(نمائندہ خصوصی)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نوازخان نے کہا ہے کہ صوبے بھر میں 21رمضان المبارک ،یوم شہادت حضرت علیؑ کے موقع پرتمام حساس ماتمی جلوسوں اور مجالس کو 4 لئیر سیکیورٹی فراہم کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے جبکہ آر پی اوز ، ڈی پی اوز یوم علیؑ کا سیکیورٹی پلان جاری کردہ ایس او پیز کے مطابق اپنی نگرانی میں ترتیب دینے کے علاوہ ا سکی مانیٹرنگ کو یقینی بنائیں انہوں نے مزید کہا کہ جلوسوں کے راستوں میں آنے والی عمارتوں کی چھتوں پر سنائپرز تعینات کرنے کے ساتھ ساتھ جلوس کے راستے میں سادہ لباس میں کمانڈوز بھی تعینات کئے جائیں ۔

ای پیپر دی نیشن