پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ کا ایک اور کارنامہ ، ماونٹ مکالو بھی سر کر لی

اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر) پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ کا ایک اور کارنامہ سر انجام دیتے ہوئے 8463میٹر بلند چوٹی "ماونٹ مکالو "سر کر لی ۔ تفصیلات کے مطابق محمد علی سدپارہ نے 8ہزار میٹرز سے بلند 7چوٹیاں سر کرنیوالے پہلے پاکستانی کوہ پیما بننے کا بھی اعزاز حاصل کر لیا ہے ، محمد علی سدپارہ نے نیپال میں 24مئی کی صبح ماونٹ مکالو کو سر کیا ۔ ماونٹ مکالو سر کرنے کے بعد محمد علی سد پارہ کا الپائن کلب آف پاکستان کے سیکرٹری کرار حیدری سے رابطہ کیا جبکہ کردار حیدری نے 8ہزار میٹر بلند چوٹیاں سر کرنے کے نئے اعزاز پر مبارکبا د دی ۔

ای پیپر دی نیشن