بیول(نامہ نگار)بیول گوجرخان روڈ،بیول کلرسیداں روڈ،بیول سموٹ روڈ ،بیول ٹکال روڈ ،بیول پکا کھوہ روڈ ،بیول سوئیں حافظاں روڈ،بیول جبر روڈ،حبیب چوک تا چنگا میرا روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جن پر پیدل چلنا بھی مشکل ہے ہر دور حکمت میں سیاسی پارٹیوں نے جھوٹے وعدے کیے لیکن عملی طور پر کچھ نہ کیا ان سڑکوں پر ہزاروں گاڑیاں روزانہ گزرتی ہیں اور قیمتی گا ڑیاںبھی خراب ہو رہی ہیںمنٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہوتا ہے روزانہ طلبا طالبات سرکاری ملازمین اور مریضوں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اہلیان علاقہ نے ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ ان سڑکوں کوفوری طور پر از سر نو تعمیر کروائیں تاکہ اہلیان علاقہ کی مشکلات کا ازالہ ہو سکے۔
بیول گوجرخان روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ،پیدل چلنا بھی مشکل ہو گیا
May 25, 2019