کوئٹہ مسجد میںدہشتگردی ، مسلم ممالک کونشانہ بنانے کی گھنائونی عالمی سازش ہے۔ حامدموسوی

May 25, 2019

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی) سرپرست اعلیٰ سپریم شیعہ علماء بورڈ قائد ملتِ جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی نے رحمانیہ مسجدپشتون آبادکوئٹہ میں دھماکے کی پروزمذمت کرتے ہوئے دہشتگردی کے اس دلخراش سانحہ کو استعماری بالادستی کیلئے یکے بعددیگرے تمام مسلم ممالک کونشانہ بنانے کی گھنائونی عالمی سازش کاتسلسل قراردیاہے ۔جمعہ کوٹی این ایف جے بلوچستان کے صدرانجینئرمحمدہادی عسکری اورسردارابوازہران جعفری کی سرکردگی میںعمائدین سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے باورکرایاکہ وطن عزیزکے انتہائی حساس صوبے میں بدامنی ، قتل وغارت گری اوردہشتگردی میں عالمی شیطانی قوتیں ملوث ہیں، شیطانی ثلاثہ کاایجنڈامسلم ممالک کوافتراق وانتشارکے ذریعے کمزوراوربدامنی سے دوچارکرناہے تاکہ ایک ملک دوسرے کامددگارنہ بن سکے، ایران کیخلاف جاری دبائو اسی سازش کاتسلسل ہے جسکے تحت عالمی استعمارنے دوسری جنگ عظیم کے بعد18سال ویتنام کوزیرکرنے پرقوت صرف کی، ابلیسی قوتوں کی جانب سے سرزمین بلوچستان کوٹارگٹ بنانے کی وجہ وہاں تیل ، گیس اورقدرتی معدنی ذخائرکی فراوانی ہے نیزاسکامحل وقوع مغرب میں ایران ، شمال میں افغانستان اورساحلی علاقے سمندری راستے مشرق وسطیٰ سے ملتے ہیں اوریہ علاقہ آبنائے ہرمز، خلیج اومان بحیرہ عرب بلوچستان سے متصل سمندرمشرق ومغرب کاسنگم ہے جوعالمی جہازرانی کااہم ترین راستہ ہے،دنیائے انسانیت کوامن کاگہوارہ بنانے کیلئے شیاطین ثلاثہ سے جان چھڑاناوقت کی اہم ترین ضرورت ہے ورنہ عالمی سرغنہ یکے بعددیگرے تمام ممالک کونشانہ بنائے گا اورمسلمانوں کی داستاں تک بھی نہ ہوگی داستانوں میں۔انہوں نے کہاکہ مسلم حکمران خدارابندہ بنیں ،انہیں قوم وملک عالم اسلام کی بقاء اورانسانیت کی سلامتی عزیزہے توہرقسم کے اختلافات کوبالائے طاق رکھکرایکدوسرے کوزیرکرنے کے بجائے مفسدین اورشیاطین کوزیرکرنے پر اپنی توانائیاں صرف کردیں۔

مزیدخبریں