کراچی (سٹی نیوز )غریب مزدورکے پلاٹ پر لینڈمافیانے قبضہ کرکے تعمیرات شروع کردی،مزدورپر بدترین تشدداور جان سے مارنے کی دھمکیاںدے کرعلاقہ چھوڑنے پر مجبورکیاجارہاہے، پلاٹ کے مالک علی وقاص شاہ جی نے 15پر اطلاع دی تو موبائل افسرنے ناجائزتعمیرات رکوانے کے بجائے ویلفیئر آفس سے رابطہ کرنے کا مشورہ دیااور واپس چلے گئے،علی وقاص کے مطابق جب ویلفیئرآفس پہنچے تو آفس بند تھاتین دن سے 15پر کال کررہاہوں مسلسل ٹال مٹول سے کام لیاجارہاہے۔ علی محمدگوٹھ تیسرٹائون سیکٹرR-63بلاک Bمیں پلاٹ نمبر R-1292اس کی بیوی امینہ بی بی کے نام پر ہے،انہوں نے بتایاکہ مزدوری کرکے ایک ایک پیسہ جوڑکر ہم نے یہ پلاٹ خریداتھا،پچھلے ہفتے امینہ بی بی ڈیلیوری کے سلسلے میں ہسپتال میں ایڈمٹ تھی جہاں ان کی نوزائیدہ بچی بھی فوت ہوگئی بعدازاں امینہ بی بی مزید علیل ہوگئی چونکہ علی وقاص کی تمام ترتوجہ گھریلومسائل پر مرکوزتھی لہٰذااس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے لینڈمافیانے مذکورہ پلاٹ پر تعمیرات شروع کردی۔