وزیرِاعظم کےسرکاری اداروں،اسپتالوں،تھانوِں،اسکولوں،پناہ گاہوں کےاچانک دورے

وزیر اعظم عمران خان نے سرکاری اداروں سے متعلق بڑھتی ہوئی عوامی شکایات کے پیش نظر تھانوں اور ہسپتالوں سمیت سرکاری اداروں ، محکموں اور منصوبوں کے اچانک دوروں اور معائنے کا فیصلہ کر لیا ۔ وزیر اعظم آفس کے مطابق عوام کا احساس کرتے ہوئے ان دونوں سے انتظامیہ کی موثر اور براہ راست چیکنگ کا موقع ملے گا ۔ بیان میں کہا گیاہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے سرکاری اداروں ، پولیس تھانوں ، سکولوں ، پناہ گاہوں ، ترقیاتی منصوبوں کے بن بتائے دورے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ عوام کا احساس کرتے ہوئے وزیر اعظم اچانک دورے کریں گے ۔ انتظامیہ کا بھرپور چیک ہو سکے گا ۔ دوروں کا آغاز کر دیا گیا اور وزیر اعظم نے ہفتہ کو سرگودھا میں ڈسٹرکٹ ہسپتال کا اچانک کا دورہ کیا اور دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا ۔ وزیر اعظم اچانک ملک کے کسی بھی ضلع میں جا کر سرکاری محکموں کی کارکردگی اور تھانوں اور ہسپتالوں کی حالت زار کا معائنہ کریں گے ۔ 

ای پیپر دی نیشن