Building New Pakistan

ڈاکٹر طارق ریاض معروف ماہر اقتصادیات ہیں۔ وہ کئی عالمی مالیاتی اداروں کے ساتھ کام کر چکے ہیں۔ امریکہ اور برطانیہ کی یونیورسٹیوں میں معاشیات کی تعلیم دیتے ہیں۔ انہوں نے پاکستان کے معاشی مسائل کی مرحلہ وار نشاندہی کی ہے اور صرف نشاندہی ہی نہیں کی بلکہ ان کا ٹھوس اور قابل عمل حل بھی تجویز کیا ہے۔ ڈاکٹر طارق ریاض نے کتاب میں وہ تمام حالات لکھ دیے ہیں جن کا سامنا عمران خان اور پاکستانی عوام کو ہوگا اور ان مسائل کا حل بھی تجویز کر دیا ہے۔ یہ کتاب اعلیٰ تعلیمی اداروں اور پبلک لائبریریوں میں موجود ہونی چاہئے تاکہ اس سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کیا جا سکے۔ ناشر … تعمیر پاکستان پبلی کیشنز، کمرہ نمبر 16 ،دوسری منزل ، ڈیوس ہائٹس، 38 ڈیوس روڈ لاہور، فون: 0300 - 6310044 قیمت: 350 روپے۔ (تبصرہ: شعیب مرزا)

ای پیپر دی نیشن