اگر صورتحال مزید خراب ہوئی تو لاک ڈاؤن میں نرمی کے فیصلے پر نظرثانی کی جائیگی. ظفرمرزا

May 25, 2020 | 18:05

ویب ڈیسک

صحت کے بارے میں معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے خبردار کیا ہے کہ کورونا کو معمولی وائرس نہ سمجھا جائے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ چند دنوں کے دوران ملک میں کوروناوائرس کے مریضوں اور اموات کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

انہوں نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ حکومت عید کے فوری بعد موجودہ صورتحال کا مشاہدہ کریگی اور اگر صورتحال مزید خراب ہوئی تو لاک ڈاؤن میں نرمی کے فیصلے پر نظرثانی کی جائیگی۔معاون خصوصی نے کہا کہ ملک میں لاک ڈاؤن میں نرمی کافیصلہ عید کے پیش نظر کیا گیا تھا تاہم لوگوں یہ غلط تاثر پایا گیا ہے کہ اس وبا کے پھیلاؤ میں کمی آرہی ہے۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ یہ عید اس مرض کے خلاف جنگ میں ہراول دستے کے طورپر  خدمات انجام دینے والے معالجین کے نام کی گئی ہے.

مزیدخبریں