دبئی میں ایشین مین وومینز  باکسنگ چمپیئن شپ کا آغاز

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)دبئی میں ایشین مین وومینز باکسنگ چمپیئن شپ کا aiba کے صدر Umer Kremlevکی موجودگی میں آغاز ہو گیا۔ایشین باکسنگ چمپیئن شپ میں 17ممالک کے 150 مین وومن باکسر حصہ لے رہے ہیں جبکہ انڈیا،ازبکستان اور قازکستان تین ایسے ممالک ہیں جوکہ مین کے دس اور وومن کی دس ویٹ کیٹگریز میں مکمل بیس باکسروں کے ساتھ شامل ہیں۔دیگر ممالک میں افغانستان ،  بحرین، انڈونیشیا ، ایران ، عراق ، کرغستان ، کوئیت ، لاوس ، منگولیا ، تاجکستان ، یو اے ای ، فلپائن ، قطر اور سری لنکا شامل ہیں۔ ایشین چمپیئن شپ کے دوران تھری اسٹار ریفری ججز،تھری اسٹار کوچز اور ITO کے لئے لیکچرز و تحریری و عملی امتحان بھی ہورہے ہیں۔ پاکستان باکسنگ ٹیم شرکت سے محروم ہے تاہم ITO امتحان کے لئے پاکستان کے نامور انٹرنیشنل ریفری جج محمد اسلم قریشی جوکہ محکمہ شھری ھوابازی میں ڈپٹی ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز ہیں تمام معیار پر اترنے کے باوجود پروازوں کی وجہ سے شرکت سے محروم ہیں جبکہ تھری اسٹار کوچ کے لئے پنجاب کے طارق گجر نام آنے کے باوجود شرکت سے محروم رہے۔پہلے روز 23مقابلے ہوئے۔

ای پیپر دی نیشن