لندن (انٹر نیشنل ڈیسک) برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی شادی کی تاریخ طے ہوگئی۔ برطانوی میڈیاکے مطابق بورس جانسن کی شادی انکی منگیترکیری سائمنڈ سے جولائی 2021ء میں طے ہوئی ہے۔دونوں کی منگنی 2019ء میں ہوئی تھی تاہم کرونا وائرس کی وباء کے باعث شادی میں تاخیر ہوئی۔ رشتے داروں اور دوستوں کو دعوت نامے بھی بھیج دیئے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 56 سالہ بورس جانسن کی تیسری جبکہ 33 سالہ کیری سائمنڈ کی یہ پہلی شادی ہوگی۔
برطانوی وزیراعظم منگیتر کیری سائمنڈ سے جولائی میں تیسری شادی کریں گے
May 25, 2021