حادثات: قصور،2 ،گوجرانوالہ، چچا، دو بھتیجے، پشاور،4افراد جاں بحق 

قصور، گوجرانوالہ، پشاور (نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) ٹریفک حادثہ میں دو عورتوں سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ فلک شیر، نزیراں بی بی اور خدیجہ بی بی موٹر سائیکل رکشہ پر جارہے تھے کہ  تیز رفتار  بس نے ٹکر دے ماری۔ تینوں موقع پر ہی  دم توڑ گئے۔ دوسری جانب گوجرانوالہ میں منڈیالہ تیگہ کے قریب موٹر سائیکل ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں چچا، اور دو بھتیجے جاں بحق ہو گئے۔علاوہ ازیں پشاور میں ٹریفک حادثے میں چار افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق رنگ روڈ پر کار اور موٹرسائیکل میں تصادم ہو گیا۔ حادثے میں چار افراد جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے حیات آباد میڈیکل کمپلکس منتقل کر دیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن