سرگودھا (نمائندہ خصوصی) سرگودھا کا سپوت جوان وطن پر قربان ہو گیا جس کے جسد خاکی کو اس کے آبائی گاؤں لا کر پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کر دیا گیا جہاں شہید کو فوجی دستے نے قومی پرچم کے سائے میں سلامی دی اور افسران نے شہید کی قبر پر پھول چڑھائے۔ذرائع کے مطابق سرگودھا کی تحصیل شاہپور کے علاقہ عاقل شاہ خورد کافوجی جوان غلام دستگیر بلوچ رجمنٹ میں حوالدار اور تربت میں تعینات تھا جہاں دہشت گردوں کی فائرنگ سے وطن کا دفاع کرتے ہوئے جام شہادت نوش کر گیاجس کی میت اس کے آبائی گاؤں موضع عاقل شاہ خورد لائی گئی جہاں اسے پورے فوجی اعزاز کیساتھ سپردخاک اکر دیا گیا جس کی نماز جنازہ میں افسران فوجی جوانوں اور علاقہ کے معززین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، اس موقع پر شہید کے والد غلام محمد نے کہا کہ میرے بیٹے نے میرا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔