شاہ محمود پھر جذباتی،جہانگیر ترین کو کھری کھری سنا دیں

May 25, 2021

اسلام آباد (خبر نگار) وزیر خارجہ شاہ محمود ایک بار پھر جہانگیر ترین پر برس پڑے، تحریک انصاف کے کارکنان سے خطاب میں جہانگیر ترین کو کھری کھری سنا دیں، ہال چینی چور کے نعروں سے گونج اٹھا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی دورہ امریکہ کے دوران تحریک انصاف امریکہ چیپٹر کے کارکنان کی جانب سے منعقدہ پروگرام میں تقریر کے دوران ایک بار جذباتی ہوگئے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے تحریک انصاف کے کارکنان سے خطاب میں جہانگیر ترین کو کھری کھری سنا دیں۔ شاہ محمود قریشی کی تقریر کے دوران ہال چینی چور کے نعروں سے گونجتا رہا۔ وزیر خارجہ نے تقریر کے دوران کہا  کسی بھی کرپٹ کو ہاتھ ڈالتے ہیں تو سب اکٹھے ہو جاتے ہیں۔ ہاتھ نرم کرو تو  پھر چینی کی قیمت سو روپے سے تجاوز کر جاتی ہے۔ شاہ محمود قریشی نے اپنی تقریر میں ملتان جلسہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا میں نے عمران خان کو کہا تھا یہ تیتر بٹیر کی مت پروا کرو عزت اﷲ  دیتا ہے۔ یہ اقتدار اﷲ نے دیا ہے۔ ان لوگوں کی پروا مت کریں جو مفادات کے ساتھ بیانات بدلتے ہیں۔ امریکہ میں تقریرکے دوران چینی مافیا  ٹھاہ چینی چور ٹھاہ  کے نعرے گونجتے رہے۔

مزیدخبریں