بلدیاتی اداروں کی بحالی ،پنجاب حکومت نے فیصلے پر نظر ثانی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی

May 25, 2021

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) پنجاب حکومت نے سپریم کورٹ کے بلدیاتی اداروں کو بحال کرنے کے فیصلے پر نظر ثانی کیلئے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر کر دی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ 2013 کی حلقہ بندیاں متروک ہو چکیں، پنجاب بھر میں نئی حلقہ بندیاں کر دی گئی ہیں۔ صرف چند ماہ کیلئے بلدیاتی اداروں کو بحال کرنے سے اربوں روپے کا ضیاع ہوگا۔ عدالت سے استدعاہے کہ عدالت عظمی 25 مارچ کے بلدیاتی اداروں کو بحال کرنے کے حکم کو کالعدم قرار دے۔

مزیدخبریں