غذائی اجناس کے درآمدی بل میں53فیصد اضافہ حکومتی کار گردگی پر طماچہ ہے،بلاول بھٹو

May 25, 2021

لاہور+اسلام آباد (نامہ نگار+نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی)کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت نے فی کس آمدنی زیادہ دکھانے کیلئے پرانی مردم شماری کے اعدادوشمار کا استعمال کیا۔ مسلسل جھوٹ اور غلط بیانی سے عمران خان معاشی تباہی پر پردہ ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں۔ وزیراعظم صاحب، مرغیوں، انڈوں، بھینسوں اور کٹوں کی مارکیٹنگ سے ملکی معیشت بہتر نہیں ہوسکتی۔ ان خیالات کااظہار بلاول بھٹو زرداری نے پیر کے روز سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ بلاول بھٹوزرداری نے سوال کیا کہ عمران خان نے 90 روز میں ملکی معیشت ٹھیک کرنے کا کہا تھا، آج ایک ہزار 11واں دن ہے، ملکی معیشت کب ٹھیک ہوگی؟عمران خان نے عوام سے آج تک جتنے وعدے اور دعوے کئے، کسی ایک کو بھی پورا نہ کرسکے۔ ایک زرعی ملک کے صرف غذائی اجناس کے درآمدی بل میں 53 فیصد تک کا اضافہ حکومتی معاشی کارکردگی پر ایک طمانچہ ہے۔ عمران خان کی ایمان داری کا جھوٹا تاثر قائم کیا گیا، حقیقت یہ ہے کہ پی ٹی آئی کی اشرافیہ ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ملک میں جب تک عمران خان جیسے تجربے ہوتے رہیں گے، پاکستان ترقی نہیں کرسکتا۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری  نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی اشرافیہ ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہی ہے۔ اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت نے فی کس آمدنی زیادہ دکھانے کے لیے پرانی مردم شماری کے اعداد و شمار استعمال کیے، عمران خان مسلسل جھوٹ اور غلط بیانی سے معاشی تباہی پر پردہ ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں، عمران خان کی ایمان داری کا جھوٹا تاثر قائم کیا گیا۔ ملک میں جب تک عمران خان جیسے تجربے ہوتے رہیں گے، پاکستان ترقی نہیں کرسکتا۔ 

مزیدخبریں