فرزانہ راجہ کی طرف سے ویڈیولنک پر پیش ہونے سے متعلق درخواست مسترد

 اسلام آباد(وقائع نگار)احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی کی عدالت میں زیر سماعت بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ریفرنس میں سابق چیئرپرسن فرزانہ راجہ کی طرف سے ویڈیولنک پر پیش ہونے سے متعلق درخواست مسترد کرتے ہوئے کہاہیکہ ملزمہ کے پیش نہ ہونے پر اشتہاری کی کاروائی شروع کریں گے۔گذشتہ روز سماعت کے دوران فرزانہ راجہ کے وکیل کی جانب سے ویڈیو لنک کے ذریعے کارروائی کرنے کی استدعاکرتے ہوئیفرزانہ راجہ ملک سے باہر ہیں اور ملک نہیں آسکتی،ملزمہ کے 2 بچے ہیں اس وقت کرونا کی وبا بھی پھیلی ہوئی ہے، ملک آنے پر 2 ہفتے کورنٹائن رہنا پڑے گا،عدالت نے کہاکہ ویڈیو لنک کے ذریعے کیسے کر سکتے ہیں جب ملزمہ ملک میں ہی نہیں نہ ہی آنے کا ارادہ ہے،عدالت نے ملزمان کی عدم پیشی پربرہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ سماعت پر تمام ملزمان کو پیش ہونے کی ہدایت کی تھی،وکیل صفائی نے کہاکہ فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کر دیں تمام ملزمان پیش ہوں گے، عدالت نے کہاکہ جو ملزمان پیش نہیں ہوئے ان کے وارنٹ جاری کریں گے،عدالت نیریفرنس میں شریک ملزمان کو حاضری لگوا کے جانے کی اجازت دے دی اور سماعت میں وقفہ کردیا، جس کے بعد دوبارہ سماعت شروع ہونے پر عدالت نے فرزانہ راجہ کی ویڈیو لنک کے ذریعے کاروائی آگے بڑھانے سے متعلق درخواست مسترد کردی اور وکیل کو ہدایت کی کہ اپنی موکلہ کو آگاہ کردیں کہ پیش ہوں نہیں تو اشتہاری کی کاروائی کا آغاز کیاجائے گا، عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 7جون تک کیلئے ملتوی کردی۔

ای پیپر دی نیشن