جہانگیرترین گروپ کا مستقبل ، پی ٹی آئی رہنماؤ ںکو سید علی ظفر کی رپو رٹ کا انتظار

May 25, 2021

اسلام آباد(عزیزعلوی)پاکستان تحریک انصاف کو سینئر رہنماء جہانگیر خان ترین کے ساتھ مستقبل کے تعلقات کے حوالے سے سید علی ظفر کی رپورٹ کا شدت سے انتظار ہے جبکہ وزیر اعظم عمران خان نے بھی اس رپورٹ کو مرتب کرکے حتمی شکل دینے کیلئے تیزی سے کام کرنے کی ہدایت کی ہے وزیر اعلیٰ پنجاب سرداد عثمان بزدار نے بھی گذشتہ روز بنی گالہ میں عمران خان کے ساتھ اپنی ملاقات میں جہانگیر گروپ کے اراکین اسمبلی کے ساتھ اپنی ملاقات اور ان کے تحفظات سے آگاہ کردیا تھا تحریک انصاف میں جہانگیر خان ترین کی راہ میں پھول بچھانے والے ہیں تو کانٹے بچھانے والے بھی تیزی سے سرگرم ہیں اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو دونوں پلڑوں میں توازن کیلئے تاحال کوئی واضح راستہ نہیں مل پا رہا عمران خان نے واضح کردیا ہے کہ ان کی جماعت میں کسی سے ناانصافی نہیں ہوگی جہانگیر خان ترین اور ان کے حامی گروپ کے حوالے سے اس وقت تک وہ کوئی واضح لائن نہیں کھینچیں گے جب تک علی ظفر رپورٹ نہ مل جائے جس میں واضح ہوگا کہ معاملات اور اختلاات کی وجوہات کیا ہے جہانگیر خان ترین اور ان کے گروپ کے سخت ردعمل کے پیچھے کوئی بڑی وجوہات کار فر ماہیں یا صرف گروپ میں شامل ارکان ذاتی محبت میں فریفتہ ہیں وزیر دفاع اور سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک ہر حال میں جہانگیر ترین کو تحریک انصاف کی صفوں میں نمایاں دیکھنے کیلئے کوشاں ہیں جبکہ جہانگیر ترین کے تحریک انصاف میں راستے گم کرنے کیلئے کئی رہنماء تگ و دو میں مگن ہیں تاہم وزیر اعظم عمران خان اپنے قریبی رفیق جہانگیر ترین کے حوالے سے مستقبل کے تعلقات کیلئے سید علی ظفر رپورٹ کے منتظر ہیں جس کے مندرجات کی روشنی میں جہانگیر خان ترین گروپ کے حوالے سے آئندہ کے فیصلے ہوں گے۔

مزیدخبریں