روم ( نوائے وقت رپورٹ) اٹلی میں سیاحوں کو سیر پر لے جانے والی کیبل کار گھنے جنگل میں گرنے سے 14 افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے جن میں دو بچے بھی شامل ہیں۔اطالوی میڈیا کے مطابق اسٹریسا موٹیرون کیبل کار تار ٹوٹنے کی وجہ سے حادثے کی شکار ہوئی۔ اس کیبل کار کو 20 منٹ میں ایک سرے سے دوسرے کنارے تک پہنچنا تھا۔ حادثے کے بعد قریبی درخت بھی ٹوٹ گئے۔
اٹلی :کیبل کار گھنے جنگل میں گرنے سے 14 افراد ہلاک
May 25, 2021