کراچی(اے پی پی)سمندر میں پھنسے 20ماہی گیروں کی قیمتی زندگیاں بچالی گئیں۔ پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کا بحری جہاز معمول کے گشت پر سمندر میں موجود تھا، اس کو ایمرجنسی کال موصول ہوئی کہ ال احمد نامی ماہی گیر کشتی جو کہ کراچی سے مچھلی کے شکار کے لئے نکلی تھی اس وقت کھلے سمندر میں مشینری خراب ہو جانے کی وجہ سے بے یار و مددگار کھڑی ہے ۔ پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کا بحری جہاز مدد کے لئے فوری روانہ ہوا ۔ موقع پر جا کر مصیبت زدہ عملے کو کھانا اور طبی امداد فراہم کی ۔ بعد ازاں کشتی کو مزید معاونت کے لئے کراچی بندرگاہ پہنچا دیا گیا ۔ پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی محدود وسائل ہونے کے باوجود اپنے ماہی گیر بھائیوں کی مدد کے لئے ہمہ وقت تیار رہتی ہے ۔
کراچی، سمندر میں پھنسے 20ماہی گیروں کی زندگیاں بچالی گئیں، میری ٹائم سیکیورٹی
May 25, 2021