کڈنی ہلز ریفرنس‘ سلیم مانڈوی والا دیگر فرد جرم عائد نہ ہو سکی 

May 25, 2021

اسلام آباد (وقائع نگار) احتساب عدالت کے جج محمد بشیرکی عدالت میں زیر سماعت سابق ڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈوی والا اور اعجاز ہارون وغیرہ کے خلاف کڈنی ہلز ریفرنس میں  ملزموں کی حاضری مکمل نہ ہونے پر فرد جرم عائد نہ کی جاسکی۔   سلیم مانڈوی والا کے مبینہ فرنٹ مین عبدالقادر کی 11 مئی کو سرجری ہوئی ہے پیش نہیں ہو سکتے۔ عدالت نے کہا کہ پتہ کر کے بتائیں ویڈیو لنک کے ذریعے فرد جرم کی کارروائی کیلئے کیا وہ دستیاب ہیں؟۔ کوشش کریں اگر ہو سکے تو آج ہی ویڈیو لنک پر فرد جرم عائد کی جائے۔آئندہ  سماعت پرحاضری یقینی بنانے کی یقین دہانی کرائی گئی۔

مزیدخبریں