لاہور (خصوصی نامہ نگار)پاکستان عوامی تحریک آج 32واں یوم تاسیس منائے گی۔ ملک بھر میں تنظیمات، کیک کاٹیں گی اور قومی پرچم لہرائے جائیں گے۔ کرونا کے باعث بڑی تقریب منعقد نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر قاضی زاہد حسین نے کہا کہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے نظام کو بدلنے کیلئے نہ صرف عوامی شعور اجاگر کیا بلکہ عملی جدوجہد بھی کی۔ حقیقی جمہوریت کی راہ میں یہ دھن، دھونس اور دھاندلی پر مبنی انتخابی نظام حائل ہے۔
پاکستان عوامی تحریک آج 32واں یوم تاسیس منائے گی
May 25, 2021