چڑیا گھر بچوں کیلئے بڑی تفریح‘دیگرشہروں میں بھی ہونی چاہیے:عبدالعلیم خان 

May 25, 2021

لاہور(لیڈی رپورٹر)سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے کہاہے کہ چڑیا گھر بچوں کیلئے ایک بڑی تفریح ہے، یہ سہولت دیگر شہروں میں بھی ہونی چاہئے، وزیر اعظم جنگلی حیات اور اْن کی صحت و افزائش میں ذاتی دلچسپی رکھتے ہیں۔ صوبے کے چڑیا گھر اور سفاری پارک عالمی معیار کے مطابق بنانا ہوں گے۔ انہوںنے ان خیالات کااظہار گزشتہ روز چڑیا گھر کے دورہ، جانوروں کو دی جانے والی سہولتوں کے معائنے اور مختلف امور پر اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔ انہوںنے ہدایت کی کہ گنجائش کے مطابق جانوروں کی رہائش و سہولتیں یقینی بنائی جائیں ملتان، گوجرانوالہ،فیصل آباد، سیالکوٹ ودیگر شہروں میں نئے چڑیا گھر بنائے جائیں۔ انہوںنے کہاکہ چڑیا گھر کی اپ گریڈیشن کیلئے آئندہ 5سالہ پلان وضع کیا جائے ،چڑیا گھر انتظامیہ کو سوشل میڈیا پر آنے والے ایشوز کا بھی جواب دینا چاہیے.۔

مزیدخبریں