راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان مسلم لیگ ن راولپنڈی سٹی کے جنرل سیکرٹری حاجی پرویز خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں میں رنگ روڈ بنانے کی اہلیت ہی نہیں وہ کاغذی کھاتوں میں ہی عوام سے دھوکہ کر گئے ہیں رنگ روڈ بنانا ان کے بس سے باہر ہے یہ میگا پروجیکٹ نہیں سیاسی لعن طعن کرنے میں مہارت رکھتے ہیں ن لیگ نے2017 ء میں رنگ روڈ منصوبہ راولپنڈی کو دیا ن لیگ ہی رنگ روڈ بنائے گی کیونکہ رنگ روڈ بننے سے راولپنڈی کے عوام کا فائدہ ہے اور آج تک پی ٹی آئی نے راولپنڈی کو سرے سے کوئی فائدہ ہی نہیں دیا البتہ رنگ روڈ کی آڑ میں قوم کے اربوں روپے ہڑپ کرلئے گئے اوورسیز پاکستانیوں کو بھی اس منصوبے کی آڑ میں سبز باغ دکھا کر لوٹا گیا ہے رنگ روڈ سکینڈل کی اعلیٰ سطح کی انکوائری سے دودھ کا دودھ پانی کا پانی کیا جائے انہوں نے ان خیالات کا اظہار نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے کیا حاجی پرویز خان نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے مہنگائی کو جس طرح روکا اس کی کوئی مثال نہیں ملتی لیکن عوام سے جھوٹے وعدے کرکے اقتدار میں آنے والی پی ٹی آئی نے عوام سے انتقام لیا اور انہیں مہنگائی ، بیروزگاری اور بدامنی کی چکی میں پیس رہی ہے سٹی جنرل سیکرٹری ن لیگ نے کہا کہ پی ٹی آئی میں انتشار دراصل لیڈر پر عدم اعتماد ہے ن لیگ نے میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کے دور حکومت میں بڑے بڑے قومی پروجیکٹ مکمل کئے جو شفافیت میں مثال تھے لیکن پی ٹی آئی نے سینٹ الیکشن سے لے کر رنگ روڈ تک مال بنایا حاجی پرویز خان نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نفرت اور انتقام کی سیاست جاری رکھے ہوئے ہے پی ٹی آئی کی حکومت کا صرف ایک ہی مقصد ہے کہ دن رات میاں نوازشریف اور میاں شہباز شریف کی مخالفت کرے لیکن نواز شریف نے اپنے دور میں بڑے بڑے پروجیکٹ شروع کئے ہسپتالوں میں، ٹیسٹ اور میڈیسن فری تھے لیکن آج سرکاری ہسپتالوں میں فری میڈیسن بند کردی گئی ہے مریض رل گئے ہیں آج مالی بدحالی اس حد تک بڑھی ہے کہ مائیں اپنے بچوں سمیت دریائوں میں کود کر خود کشی کرنے پر مجبور ہیں ۔