شجاع آباد( خبر نگار)رانا قاسم نون (ایم این اے) اور رانا سہیل احمد نون سابق ایم پی اے کے بھائی رانا جاوید نون کا برضائے الٰہی سے انتقال ہو گیا ہے ان کی نماز جنازہ ہائی سکول والے گرا ئونڈ میں مولانا زبیر احمد صدیقی نے پڑھائی۔نماز جنازہ میں ضلع تحصیل کے انتظامی حکام ارکان قومی وصوبائی اسمبلی پولیس حکام ملتان جلال پور شجاع آباد کے بلدیاتی شہری دیہی نمائندگان علما وکلاء ڈاکٹرز سیاسی جماعتوں کے رہنما ئوں سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔