حکومت اتنا ظلم کرے جتنا کل برداشت کر سکے: جاویدہاشمی

ملتان(سپیشل رپورٹر)سابق ایم این اے شیخ طارق رشید کی قیادت میں مسلم لیگی رہنماؤں ڈاکٹر عائشہ عبداللہ، ملک رمضان اعوان، نوید اقبال و دیگر کے ہمراہ مخدوم جاوید ہاشمی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ حکومت اتنا ظلم کرے جتنا برداشت کرنے کی ہمت  ہواور وہ انتقامی کارروائیوں کو بند کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت تاریخ کی سب سے بدترین حکومت ہے اور بڑی تیزی سے عوام اس سے نفرت کر رہی ہے عوام مایوس ہو چکے۔ اس موقع پر دیگر رہنماؤں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ ملک و قوم کی بہتری کیلئے کام کیا ہے یہی وجہ ہے کہ عوام اب بھی مسلم لیگ (ن) سے محبت کرتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن