مظفرگڑھ (نمائندہ نواے وقت ) موضع منسارام خاص میں سرکاری کھنڈر اور نالہ سے گذرنے والی پائپ لائن سے چھ سو ایکڑ رقبہ کے مالکان تحفظات کا شکار ہیں اور انہوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ اپر مگی راجباہ کے موگہ نمبر37675/L سے موضع منسارام خاص اور موضع کھاوڑ کو محکمہ انہار کے وارہ بندی ریکارڈر کے مطابق 168گھنٹے پانی منظور ہے جو کہ کسانوں کا جائز حق ہے لیکن محکمہ مال اور محکمہ انہار کے عملہ نے اپنی جیب گرم کرتے ہوئے عوامی مفادات کو پس پشت ڈال کر نارتھ ویسٹ کمپنی اور راول کیرج کو نالہ سے ڈیزل اور پٹرول کی الگ الگ ہائی پریشر پائپ لائنز گزارنے کی اجازت دے دی اور اس پائپ لائن کو رقبہ مہیا کرنے کے لئے ون سائیڈد اپریشن کیا گیا جبکہ انہار کا رقبہ نالہ کے دونوں طرف برابر ہوتا ہے مزکورہ نالہ سے رقبہ سیراب کرنے والوں نے کہا ہے کہ سردیوں کی راتوں میں جب ہم رقبہ کو پانی لگاتے ہیں تو ساری رات کھال پر گزارنا پڑتی ہے اور سردی سے بچنے کے لئے آگ بھی جلاتے ہیں لیکن اب ایک طرف تو پٹرول پائپ لائن کی وجہ سے ہر وقت حادثہ کا خطرہ رہے گا دوسری طرف آئل کمپنی کے پائپ لائن پر ڈیوٹی دینے والے گارڈز سے مڈ بھیڑ لازمی امر ہوگا لہذا ہماری وزیر اعظم پاکستان ,وزیر اعلی پنجاب اور چئرمین اوگرا سے اپیل ہے کہ نارتھ ویسٹ آئل کمپنی کو پابند کیا جائے کہ وہ نالہ سے دور زمین خرید کر پائپ لائن بچھائیں اور ہماری فصلات اور جان کا تحفظ یقینی بنائیں بہ صورت دیگر پائپ لائن لیکج سے ہمارے رقبہ جات بنجر ہو جائیں گیاور سینکڑوں انسانی زندگیاں بھی داؤ پر لگ جائیں گی۔
نارتھ ویسٹ آئل کمپنی نالہ سے دور پائپ لائن بچھائے‘ کسانوں کا مطالبہ
May 25, 2021