سربراہ شعبہ معاشیات ایف  ٹن فور کالج ریٹائر ہو گئے

اسلام آباد(نا مہ نگار)اسلام آباد ماڈل کالج برائے طلبا ایف ٹن فور کے پروفیسر مختار احمدگذشتہ روز اپنے عہدے سے ریٹائر ہو گئے۔وہ شعبہ معاشیات کے سربراہ بھی تھے ۔ ان کی تدریسی اور غیر تدریسی خدمات کا دائرہ 30 سال سے زائد عرصہ پر محیط ہے۔ وہ کالج کی بہتری کیلیئے بنائی جانے والی مختلف کمیٹیوں کے سربراہ بھی رہے۔ کالج سٹاف نے ان کی خدمات کو سراہا ۔اس موقع پر کالج کے پرنسپل پروفیسر اطہرلاسلام نے کہا کہ پروفیسر مختار احمد کی خدمات قابل تحسین ہیں جن کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ دیگر رفقاء کار نے ان کی سروس مکمل ہونے پر ان کو مبارکباد دی اور ان کو دعائوں کے ساتھ رخصت کیا۔

ای پیپر دی نیشن