کراچی (نیوزرپورٹر)جموں وکشمیرلبریشن سیل کشمیرسنٹر کراچی کے زیراہتمام تحریک آزادی کشمیر کے ممتاز رہنماں شہیدملت میرواعظ مولوی محمدفاروق شہیداور شہید حریت خواجہ عبدالغنی لون شہید کی برسی انتہائی عقیدت واحترام سے منائی گئی۔ اس موقع پر منعقدہ خصوصی دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر کی آزادی کی تحریک کشمیریوں کی قربانیوں کے وجہ سے زندہ ہے۔ تقریب سے سیاسی رہنماں سابق چیف کوآرڈینیٹر قاری محمد اسماعیل چوہدری ۔پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر سندھ کے چیف آرگنائزر سردار ذوالفقار علی۔جے کے ایل ایف کے رہنما خواجہ عبداللہ ایڈوکیٹ ۔کشمیر ورلڈ کونسل کے چیئرمین سکندر حیات ۔کشمیر کمیٹی کراچی کے وائس پریذڈنٹ خواجہ شبیر ۔سماجی رہنما افتخار حسین۔سیکرٹری یونین کونسل عبدالحفیظ گبول۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت حسین ۔مسلم کانفرنس سندھ کے سیکریٹری اطلاعات عزیز الحسن۔چیئرمین پاک نیشنل ھومن رائٹس کونسل سید الفت شاہ اور دیگر سیاسی و سماجی رہنماں نے خطاب کیا ۔ انچارج سوشل میڈیا کشمیر سینٹر کراچی جاوید شاہ نے ابتدائی کلمات پیش کرتے ہوئے کہا کہ مولوی محمدفاروق اور خواجہ عبدالغنی لون نے اپنی زندگیاں جموں وکشمیر کی آزادی کے لیے وقف کررکھی تھیں۔ انھوں نے ہرفورم اور ہر قدم پر اپنی قوم کی بھرپور ترجمانی کرتے ہوئے حق خودارادیت کے حصول کے لیے بھرپورجدوجہد کی جس سے خائف ہوکر بھارتی درندوں نے انھیں شہید کردیا۔ انجینئرمشتاق محمود نے کہا کہ بھارت اس کوشش میں ہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیر کی مخلص حریتقیادت کو ختم کرڈالے۔ چند روز پیشتر ممتاز حریت رہنما اشرف صحرائی کی شہادت اسی پالیسی کا سلسلہ ہے لیکن بھارت ہمیشہ اپنے مقاصد میں ناکام ہوا ہے۔ سردار زلفقار علی نے کہا کہ کشمیرسنٹر کراچی نے آج ممتاز حریت رہنماں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تقریب منعقد کرکے ہم سب کی ذمہ داری ادا کی ہے۔ خواجہ عبداللہ ایڈووکیٹ نے کہا کشمیر کے ان ہی شہدا کی وجہ سے ہی تحریک آزادی زندہ ہے۔چیئرمین پاک نیشنل ھومن رائٹس کونسل سید الفت شاہ نے کہا کہ ظلم پھر ظلم ہے بڑھتا ہے تو مٹ جاتاہے۔ کشمیر ی اور فلسطینی طاغوتی قوتوں کے ظلم وجبر کا شکار ہیں ان شا اللہ ایک دن آزادی ان کا مقدر بن کر رہے گی۔ قاری محمد اسماعیل چوہدری نے کہا کہ ہمیں اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں سے کوئی امید نہیں۔ ہم اپنی قربانیوں اور پاکستان کی مدد سے آزادی حاصل کرکے رہیں گے۔ آج اسرائیل نے بھی گھٹنے ٹیک دیے ہیں کل بھارت بھی گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوگا۔ کشمیر ورلڈ کونسل کے چیئرمین سکندرحیات مغل نے کہا کہ کشمیر لبریشن سیل کے تحت کشمیری رہنماں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے جو پروگرام منعقد کیا گیا ہے اس سے یہ میسج جاتا ہے کہ ہم اپنے رہنماں کی قربانیاں نہیں بولے اور آزادی کے لیے اپنی جان قربان کرنے کے لیے تیار ہیں ۔اس موقع پر مندرجہ ذیل قرارداد بھی منظور کی گئی جس میں کہاگیا کہ آج کا یہ اجلاس شہدائے کشمیر اور فلسطین کی لازوال قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کرتاہے۔ دوسری قراردادمیں کہا گیا کہ کشمیریوں پر بھارت اور فلسطینیوں پر اسرائیل کی جانب سے ڈھائے جانے والے مظالم کی بھرپور مذمت کی جاتی ہے اور اقوا م متحدہ سمیت دیگر عالمی اداروں سے مطالبہ کیا جاتاہے کہ وہ مظلوموں کی دادرسی اور انھیں غاصبوں کے چنگل سے آزادی دلوانے کیلئے اپنا کردار اداکریں۔ تقریب کے اختتام پر سابق چیف کوآرڈینیٹر قاری محمد اسماعیل چوہدری نے شہدا کی بلندی درجات، کشمیر اور فلسطین کی آزادی کے لیے خصوصی دعا کروائی گئی۔
میرواعظ مولوی محمدفاروق شہید اور خواجہ عبدالغنی لون شہید کی برسی
May 25, 2021