مکرمی! جہاد اسلام کی چوٹی ہے جس کے ذریعے دنیا میں امن قائم ہوتا ہے اور مسلمانوں کی معیشت درست رہتی ہے جسے چھوڑ کر مسلمان اب ہر طرح کے زوال اور مسائل کا شکار ہیں۔ جب تک وہ دوبارہ اس پر نہیں آئیں گے نہ انہیں دنیا میں امن نصیب ہوگا نہ ہی ان کی معیشت کبھی سدھرے گی۔ غیراسلامی نظام اپنا کر مسلمان اسلام سے بہت دور چلے گئے ہیں اور جہاد کو دہشت گردی سمجھنے لگے ہیں جو ان کی بہت بڑی بھول ہے جس کا خمیازہ بھگت رہے ہیں اور بھگتتے رہیں گے۔ جب تک جہاد پر واپس نہیں آئیں گے مالک الملک کا واضح ارشاد ہے اگر جہاد کے ذریعے وہ لوگوں کی سرکوبی نہ کی تو دنیا میں ہر وقت شروفساد برپا رہے۔ درحقیقت دنیا میں مسلمانوں کا اصل کام ، مشغلہ اور کاروبار ہی جہاد ہے اسی میں ان کی دنیا اور آخرت کی کامیابی ہے جسے ترک کرنے کی وجہ سے ہرجگہ ذلیل و خوار ہیں۔(عبدالستار، مریدکے،شیخوپورہ)