جہلم ،سائن بورڈز کے باعث چھتوں میں دراڑیں پڑنے لگیں 

جہلم(نامہ نگار) شہر کے داخلی و خارجی راستوں اور سرکاری عمارتوں کی چھتوں پر لگے سائن بورڈز کے وزن کے باعث چھتوں میں دراڑیںپڑ نے لگیں، سائن بورڈز کسی بھی وقت گرنے سے جانی و مالی نقصان ہو سکتا ہے ۔ شہر میں موجود سرکاری عمارتوںکی چھتوں پر لگے سائن بورڈز کے وزن سے چھتوں میں بھی دراڑیں پڑ چکی ہیں ، سائن بورڈ کسی بھی وقت گر کر بڑے حادثے کا سبب بن سکتے ہیں ، سائن بورڈز وزنی ہونے اور انتظامیہ کی نااہلی وجہ سے جن سرکاری عمارتوں کی چھتوں پر نصب ہیں ان میں دراڑیں پڑنا شروع ہو گئی ہیں ، میونسپل کارپوریشن کی انتظامیہ اور این ایچ اے کی انتظامیہ سمیت کنٹونمنٹ بورڈ کی انتظامیہ نے سپریم کورٹ کے احکامات کو ہوا میں اڑاتے ہوئے دیو قامت ،بل بورڈز نصب کروا کر سپریم کورٹ کے احکامات کا مذاق اڑانا شروع کررکھا ہے ۔ شہریوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع جہلم میں نافذ جنگل کے قانون کے خاتمے کے لئے از خود نوٹس لیتے ہوئے سرکاری عمارتوں سمیت شہر کے چوک چوراہوں اور جی ٹی روڈ کے دونوں اطراف لگے سائن بوڈز ہٹانے کے احکامات جاری کئے جائیں ۔

ای پیپر دی نیشن