ہرنیالی سیداں میں گلیوں کی تعمیر شروع ، عوام میں مسرت کی لہر 

چکری (نامہ نگار)عوام سے کیا گیا ایک اور وعدہ وفا ہوگیا پاکستان تحریک انصاف کے سابق امیدوار پی پی 10چوہدری محمد افضل پڑیال کی کاوشیں رنگ لے آئیں چکری کے نواحی گائوںہرنیالی سیداں کی گلیوں کی تعمیر کے منصوبے پر کام شروع کردیا گیا ہے اس منصوبے کی تکمیل پر بیس لاکھ روپے لاگت آئے گئی اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمد افضل آف پڑیال نے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں نے اس علاقے  پر کوئی توجہ نہیں دی  اور اسے سیاست کی بھینٹ چڑھاتے رہے جس کی وجہ سے آج بھی یہ علاقہ بنیادی سہولیات سے مکمل محروم رہا ہمارا سیاسی مقصد ایسے علاقوں کو ترقی کے دھارے میں لاکر اس میں بسنے والے لوگوں کا معیار زندگی بلند کرنا ہے نامسائد حالات کے باوجود اپنی توقعات سے بڑھ کر فنڈز مختص کرارہے ہیں اس کے بعد ہماری کوشش ہوگی کہ اس گائوں کے روڈ کے لئے بھی فنڈز مختص کرائے جائیں تاکہ انھیں سفر ی  سہولیات کے لئے  دشواریوں کا بھی سامنا نہ کرنا پڑے صرف یہی ایک گائوں نہیں بلکہ پورے علاقے بھر میں یکساں بنیادوں پر فنڈز کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنا کر ترقیاتی کاموں کے اک نئے سلسلے کا آغاز کردیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن