اسلام آباد(نا مہ نگار)وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے " ڈیجیٹل پاکستان" کے وژن کی تکمیل اور وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود کی ہدایات پر اسلام آباد کے تمام اسکولز کو ' ڈیجیٹل اسکولز ' میں بدلنے کے لئے آج وفاقی نظامت تعلیمات، گوگل اور ٹیک ویلی کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے۔پہلے مرحلے میں ٹیک ویلی اسلام آباد کے 200 اسکولز (میل اینڈ فی میل)میں کلاوڈ بیسڈ انفراسٹرکچر پر مبنی گوگل ورک سپیس کو اسکولوں میں تعینات کرے گی جبکہ گوگل اسکولوں کو فاصلاتی تعلیم کے لئے ٹولز مہیا کرے گا اور ساتھ ہی کروم بکس مہیا کی جائیں گی۔ دوسرے مرحلے میں تمام اساتذہ کو ان ٹولز کے استعمال اور اس سے استفادہ کرنے کے لئے ورچوئل ٹریننگ دی جائے گی۔ وفاقی وزارت تعلیم کے اس اقدام کا مقصد اساتذہ اور طلبہ کی پروفیشنل ڈیویلپمنٹ کو یقینی بنانا ہے۔وفاقی پارلیمانی سیکرٹری وجہیہ قمر نے وفاقی وزارت تعلیم کے اس اقدام کو تاریخی سنگ میل قرار دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا روایتی طریقہ تعلیم کو ڈیجیٹل لرننگ میں بدلنا عصر حاضر کا نہایت ضروری تقاضا تھا اور اس فلیگ شپ پراجیکٹ سے وزیر اعظم پاکستان کے ڈیجیٹل پاکستان کے ویژن کی