70 سالہ شخص کی سرعام تذلیل‘ عریاں کرکے تشدد کا نشانہ بنایاگیا

گولارچی ( نامہ نگار) نہ آسمان گرا نہ زمین پھٹی چشم فلک نے 70 سالہ ضعیف العمر شخص کی تذلیل سرعام دیکھی۔ یہ واقعہ گولارچی کے نواحی گاؤں چک نمبر 22 میں پیش آیا مثاثرہ 70 سالہ ضعیف شخص عرس نھہڑیو نے اپنی برادری کے درجنوں افراد کے ہمراہ گولارچی پریس کلب کے سامنے شدید احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ نصف درجن سے زائد افراد نے اغوا کرنے کے بعد اسے عریاں ( برہنہ) کرکے شدید تشدد کا نشانہ بنایا بعدازاں داڑھی اور سر کے بال مونڈ کر اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دے کر چھوڑ دیا۔ تنازعہ کی وجہ بتاتے ہوئے عرس نھہڑیو نے کہا کہ اس کے پاس مقاطعے پر زرعی زمین ہے جسے ملزمان قبل از وقت زبردستی خالی کروانا چاہتے ہیں انھوں نے ایس ایس پی بدین سے واقعے کا فوری نوٹس لے کر ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن