خودکشی کے واقعات  میں تشویشناک حدتک اضافہ

جھڈو  (نامہ نگار) غربت مہنگائی بے روزگاری کے باعث جھڈو اور گردونواح میں خودکشی کے واقعات میں تشویشناک حد تک اضافہ, ایک ہفتے کے دوران چار مردوں اور دو خواتین نے خودکشی کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا، معاشی بدحالی اور گھریلو لڑائی جھگڑے خودکشی کی وجہ بتائی جاتی ہے، گزشتہ روز جھڈو کے نواحی گاؤں دوست محمد اوٹھو کے رہائشی شادی شدہ شگو ولد پونو کولہی نے چھت میں رسہ باندھ کر خودکشی کرلی اطلاع ملنے پر جھڈو پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے کر رورل ہیلتھ سینٹر جھڈو پہنچا دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی گئی۔

ای پیپر دی نیشن