پنگریو‘جام نواز علی(نامہ نگاران)زیریں سندھ میں سارادن جاری رہنے والی شدیدگرمی اورحبس کے بعدشام کے وقت مٹی اورگردوغبارکازبردست طوفان آیا جس کی وجہ سے سیکڑوں شہروں قصبوں اوردیہاتوں میں معمولات زندگی متاثر ہوکررہ گئے پنگریو، نندو ،کھوسکی،شادی لارج،ٹنڈوباگو ، جھڈو، نوکوٹ، ڈیئی،کڈھن لواری شریف،ونگو ،کلوئی، ملکانی شریف تلہار،راجوخانانی اورزیریں سندھ کے دیگرعلاقوں میں گردوغبارکے ساتھ تیزرفتار ہوائیں چلیں جس کی وجہ سے آسمان مٹی کے بادلوں سے ڈھکا رہا گردآلودطوفانی ہوائیں چلنے کے باعث بجلی اورمواصلات کا نظام بھی متاثر ہوا اورتاریں ٹوٹنے. فیڈرٹرپ کرجانے کے باعث پنگریو گرڈ اسٹیشن اوردیگرعلاقوں کے گرڈ اسٹیشنوں سے درجنوں قصبوں اوردیہاتوں کوبجلی کی سپلائی معطل ہوگئی۔جام نوازعلی سے نامہ نگار کے مطابق تحصیل جام نوازعلی اور گردو نواح کے علاقوں میں شدید گرمی اور حبس کے بعد اچانک تیزہوا اور گردو غبارکے ساتھ مٹی کے طوفان کے ساتھ ہلکی بارش سے گرمی کا زورٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہوگیا تاہم آم کی تیار فصل کو شدید نقصان پہنچا جبکہ پہلی بوند زمین پرگررتے ہی بجلی غائب ہوگئی۔
سندھ میں طوفانی ہوائوں نے تباہی پھیلادی
May 25, 2021